مدھیہ پردیش کے چھترپور ضلع میں 2000روپے کے نقلی نوٹ چھاپنے کے معاملے میں دو لوگوں کو پولیس نے آج گرفتار کرلیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق لوکش نگر میں ایک کمپیوٹر سینٹر میں
نقلی 2000روپے کے
نوٹ چھاپنے کے معاملے میں کامتا پجاپتی (35)اور دھرمیندر سنگھ(40)کو
گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2000روپے کے 186نقلی نوٹ ضبط کئے گئے ہیں۔ساتھ ہی کمپیوٹر مشین بھی ضبط کرلی گئی ہے۔